ملک بھرمیں عید الفطر کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ملک بھرمیں عید الفطر کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: ملک بھرمیں عید الفطر کب ہوگی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پبلک نیوز: ملک بھر میں شوال کا چاند منگل 9 اپریل کو نظر کا امکان ہے۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی جبکہ غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے  کہ 9 اپریل بروز منگل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف رہے گا، 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہوگی،9 اپریل بروز منگل ملک میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

سردار سرفراز  نے مزید کہا کہ پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہونے کا امکان ہے، عید سے قبل کراچی میں شدید گرمی کا راج رہے گا،6 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،آئندہ چند روز کراچی میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی،سمندری ہوا بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ   نے کہا کہ کراچی میں عید کے تین روز گرمی کی شدت میں کمی رہے گی, کراچی میں عید پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،سندھ کے دیگر اضلاع میں عید پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔