ججزخط کیس،سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لےلیا

ججزخط کیس،سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لےلیا
کیپشن: ججزخط کیس،سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لےلیا

پبلک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر  سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ،یحییٰ خان آفریدی،جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل جبکہ جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ بدھ کو ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت اس معاملے پر چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی پر مبنی ایک رکن انکوائری کمیشن تشکیل دے چکی ہے تاہم گذشتہ روز 300 سے زائد وکلا نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے پر از خود نوٹس لیں۔