پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار افغانستان ہے: خواجہ آصف

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا ذمہ دار افغانستان ہے: خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Asif's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ أصف نے کہا پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے،جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کے ٹریننگ کمیپس پناہ گاہیں  اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک سلسلہ چلتا رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ أصف کی میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود وفد لیکر افغانستان گئے تھے،افغان حکومت سے درخواست کی آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی روکیں،افغان کی طرف سے دیا  جانے والاحل قابل عمل نہیں تھا،افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویہ سے ہمارے پاس ان کے کے لئےآپشن محدود ہورہے ہیں۔

جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں پاک افغان بارڈر کو بھی ویسا ہوناچاہیے،لوگ ویزا لیکر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں ،فری کھاتے میں جو لوگ بارڈر کراس کرتے ہیں اس میں دہشتگرد آتے ہیں ،بارڈر کی جو بین الاقوامی حیثیت ہوتی ہے اس وقت اسکا احترام نہیں کیا جارہا ، چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

خواجہ أصف نے کہا کہ اس میں چینی تحقیقاتی ٹیم شامل ہے کچھ لیڈز ملی ہیں،پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں ملکر اس دہشتگردی کا سراغ ڈھونڈیں گی ،آنےوالے دنوں میں ایسی دہشتگردی کا سدباب بھی کریں گے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اہداف بھی پورے کر رہے ہیں ،میں نے اس حوالے سے کہا عوام ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا ،عوام کو ریلیف دینے کے ذرائع ہمارے پاس ہیں ،27سو ارب کے ٹیکسز کے کیسز زیرالتوا ہیں،ٹیکس بجلی گیس میں ہزاروں ارب کی چوری ہورہی ہے۔

یہ چیزیں درست کریں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا ، آئندہ چھ ماہ میں ہمارے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا ،امریکہ ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل بتاتے کہا ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں،اگر کوئی ہمسائیہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو ہمارا حق ہے 

امریکہ کو ہماری معاشی صورتحال سمجھنا ہوگی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان کا سامان بھارت بھیجنے کی اجازت دی ہے،ہم نے افغانستان کے لئےجنگیں لڑی قربانیاں دیں 

افغانستان سے دہشتگردی اور اسمگل شدہ چیزیں آتی ہیں،بھارت کے ساتھ تعلقات کا اپنا بیک گڑاونڈ ہے۔