اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان
کیپشن: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اور دیگر 2لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا۔میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں۔بانی نے کہا ہے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کو مستفی ہوجانا چاہیئے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ جنید اکبر کے بارے بھی بانی پی ٹی آئی کو بتایا۔بانی نے کہا ہے جنید اکبر کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کیا جائے۔پنجاب کے معاملات پر بھی بانی کو بریف کیا۔بانی کو بتایا عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔جنید اکبر کے بارے بانی کو بتایا کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں۔سردار خان اور اکرام اللہ پر کرپشن کے چارجز ہیں۔

اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ بانی کو بتایا انکو عہدے دئیے گئے ہیں۔ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے۔علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں۔میں علی امین گنڈا کی اجازت سے بانی سے ملنے آیا ہوں۔

ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی 

ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے مطابق ملاقات نہیں کرائی گئی۔ سلمان اکرم راجہ کی فہرست کے مطابق صرف اعظم خان سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں۔

 مبشر مقصود اعوان 

اس موقع پر مبشر مقصود اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہے انہیں کتابیں نہیں دی جارہی، بانی نے کہا سات ماہ سے بچوں سے فون پر بات نہیں کرائی گئی، بانی نے کہا سیاسی ملاقاتیں بھی نہیں کرنے دی جارہی ہے۔

سلمان اکرم راجہ 

سلمان اکرم راجہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعظم خان سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کرونگا۔پنجاب میں اگر کوئی مسلہ ہے تو اس پر بھی گفت شنید ہوسکتی ہے۔پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔

Watch Live Public News