ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دینے کے لیے کل امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے شیڈول کے تحت ایران جنگ پر اہم بیان دیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق یہ خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے نشر ہوگا۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا اور ممکن ہے اس سے پہلے کوئی معاہدہ طے پا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ ضروری نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو امریکا جنگ سے نکلنے کا فیصلہ کر چکا ہے، تاہم اگر ایران مذاکرات کی میز پر آتا ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔