ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 15300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 13117 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر اضافے سے 4713 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے سے 7984 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی 171 روپے اضافے سے 6844 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 2 ڈالر اضافے سے 75 ڈالر فی اونس ہوگئی۔