ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
کیپشن: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبوں کے ساتھ مل کر سبسڈی کا مشترکہ فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں نمایاں فرق موجود ہے، جسے مرحلہ وار صارفین پر منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اوگرا کی سفارشات کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق غریب طبقات کو ریلیف دینے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی اور دیگر اقدامات بھی زیرِ غور ہیں، تاہم ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News