ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور چودھری یاسین بھی موجود تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا اسعد محمود نے شرکت کی۔ بعد ازاں سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ملاقات میں شامل ہوئے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔