کرکٹ آسٹریلیا کے سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی، بڑے نام شامل نہ ہو سکے

کرکٹ آسٹریلیا کے سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی، بڑے نام شامل نہ ہو سکے
کیپشن: کرکٹ آسٹریلیا کے سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی، بڑے نام شامل نہ ہو سکے

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے 2026-27 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 23 سے کم کر کے 21 کر دی، جس کے باعث کئی معروف کرکٹرز معاہدے سے محروم رہ گئے۔

کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والوں میں گلین میکسویل، جے رچرڈسن، میتھیو شارٹ اور سیم کونسٹاس شامل ہیں، جبکہ عثمان خواجہ پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور ایڈم زمپا سمیت اہم کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون بھی فہرست میں شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے معاہدے کے مطابق 20 سے 24 کھلاڑی کنٹریکٹ کے اہل ہوتے ہیں، جبکہ آسٹریلوی ٹیم آئندہ 12 ماہ میں 15 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

Watch Live Public News