ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کنگزمین کے 226 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی پورا کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان 106 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا کر 226 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ شرجیل خان 51 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں صائم ایوب 27 اور عثمان خان 25 رنز بنا سکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ پیٹر سڈل اور ایشٹن ٹرنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ سے قبل حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔