فیک انکاونٹرز کا سلسلہ، مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنےکی ناکام سازش

فیک انکاونٹرز کا سلسلہ، مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنےکی ناکام سازش
کیپشن: فیک انکاونٹرز کا سلسلہ، مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنےکی ناکام سازش

ویب ڈیسک: قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کیلئے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاؤنٹرز کی ایک اور قسط بن گئی۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ  بنانے کیلئے  2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید  کر دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر  2دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔  بھارتی فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن شیو شکتی  انٹیلیجنس یونٹس اور پولیس میں باہمی اشتراک سے کیا گیا۔

سوچے سمجھے اسکرپٹ کے تحت کارروائیاں ملٹری ازم کے فروغ کی ناکام کوشش ہیں۔  ان بھارتی آپریشنز کے وقت کا تعین اور کارروائی کا طریقہ کار کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ایسی کارروائیاں تنقید کو  دبانے ، بدعنوانی، مہنگائی اور پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ 

بی جے پی کی حکومت اندرونی اختلافات، معاشی زوال اور انٹیلیجنس ناکامیوں پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ مودی سرکار اندرونی بحران چھپانےکیلئے لائن آف کنٹرول پر مصنوعی فرضی خطرات کھڑے کر رہی ہے۔

Watch Live Public News