(ویب ڈیسک ) بھارتی وار ویٹرنز نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی خاموشی مرنے والوں کے اہل خانہ کی بے عزتی ہے۔
سابق بھارتی فوجی افسر مودی کے خلاف پھٹ پڑے۔ بھارتی وار بیٹرلز نے دھواں دھار پریس کانفرنس کرڈالی۔
بھارتی وار ویٹرنز نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار اور چیف آف ڈیفنس سٹاف آپریشن سندور میں سپاہیوں کی موت کا اعتراف کریں۔ بی جے پی حکومت کی خاموشی مرنے والوں کے اہل خانہ کی بے عزتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کب تک نئی دلی سرکار شکست پر پردہ ڈالتی رہے گی،سی ڈی ایس انیل چوہان اپنے اندر ہمت پیدا کریں اور قوم کا سامنا کریں، سچ کو لاشوں کے ساتھ دفنایا نہیں جا سکتا۔