ویب ڈیسک: انڈیگو ایئرلائن کی ایک پرواز میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسلمان مسافر کو دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے عوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبن کریو نے مسلمان مسافر کو پکڑا ہوا ئے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان مسافر کسی تکلیف میں ہے، اسی لمحے اپنی سیٹ سے اٹھ کر ایک مسافر نے مسلمان مسافر کے چہرے پر زور دار تھپڑ رسید کردیا۔
فوراً مداخلت ہوئے کیبن کریو خواتین کا عملہ اُس شخص سے پوچھنے لگ گیا کہ آپ نے تھپڑ کیوں مارا؟ جبکہ ایک اور مسافر جس نے اس سارے واقعہ کی ویڈیو بنائی اُس نے بھی پوچھا کہ آپ نے کیوں مارا؟ آپ کسی پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے!
کیبن کریو خواتین کا عملہ بار بار اسے کہتے رہے کہ متاثرہ شخص کو نقصان نہ پہنچائے۔ اسی دوران ایک اور مسافر سوال اٹھاتا ہے کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا؟ بار بار وہ اُس شخص سے سوال کررہا ہے کہ مارا کیوں ہے؟ جبکہ آس،پاس کی سیٹوں پر بیٹھے لوگ اس منظر کو دیکھ کر وہ بھی خاموش نہ رہ سکے، بعد ازاں مسلمان مسافر کو تھپڑ مارنے والا شخص وہاں سے اٹھ کر چلا گیا۔
متاثرہ مسلمان شخص کو واقعے کے بعد شدید تکلیف میں دیکھا گیا اور عملہ صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ ایئرلائن کی جانب سے اس واقعے پر تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔