حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی 

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم سے 3 اگست  کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ   پیٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ 

جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز   ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News