پوپ لیو کا اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت

پوپ لیو کا اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت
کیپشن: پوپ لیو کا اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت

ویب ڈیسک: عیسائیوں کے روحانی پیشوا، پوپ لیو نے کہا ہے کہ اسرائیل- فلسطین تنازع کا واحد حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل ہے۔

 ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سالوں سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔ پوپ لیو نے واضح کیا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتا، لیکن ہم اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت، ہولی سی نے 2015 میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا تھا، جو اس بات کا غماز ہے کہ چرچ نے فلسطینی عوام کے حقِ خودمختاری کو تسلیم کیا ہے۔

Watch Live Public News