(ویب ڈیسک ) عازمین حج کے لئے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز اور معاون عملہ حاجیوں کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق طبی عملی کے لیے کم سے کم عمر 25 سال اور عمر کی ذیادہ حد 55 برس ہے۔ حج مشن کے لئے 98 ڈاکٹرز اور فارماسسٹس اور196 پیرامیڈیکس سٹاف درکار ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ حج مشن میں درخواست جمع کروانے کا کل آخری دن ہے۔
امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔میڈیکل حج مشن کے لئے کم ازکم تین سال سرکاری ملازمت کا تجربہ لازم ہے۔ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کے لئے نااہل، حاضر سروس ہونا لازمی ہے۔منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ہوگی۔ 30 فیصد خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیےکوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا نظم و نسق متاثر کرنے والے افراد فوری واپس بھیج دیئے جائیں گے۔