بنگلا دیش پریمیئر لیگ، کونسے پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے

بنگلا دیش پریمیئر لیگ، کونسے پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے

ویب ڈیسک: بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بیشتر کرکٹرز کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا اور کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

احسان اللہ اورحیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں ہیں جب کہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی طرف سے پرفارم کریں گے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News