پاپوا نیوگنی  کے وکٹ کیپر بیٹسمین کو خاتون کو ہراساں کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

پاپوا نیوگنی  کے وکٹ کیپر بیٹسمین کو خاتون کو ہراساں کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

(ویب ڈیسک ) پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا فون چھیننے کے جرم میں 3سال قید کی سزا سنا دی گئی   جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   کرکٹر کپلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک خاتون کو دیکھا اور اس پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا تاہم پولیس نے خاتون کو فوری طور پر بچا لیا تھا۔

خاتون کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ کسی نے اسے گھونسہ مار کر زمین پر گرا دیا اور اس کا موبائل فون چھین لیا۔

واقعہ کے فوراََ بعد ہی کرکٹر کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے کرکٹر  کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا اور اسکے اگلے دن اسے باضابطہ طور پر ڈکیتی کے الزام میں چارج کیا گیا ۔

کرکٹر کپلن ڈوریگا 27 اگست کو جرسی کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوا،جہاں انہوں نے جرم کا اعتراف کیا۔

بعد ازاں رائل کورٹ آف جرسی نے کرکٹر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

Watch Live Public News