ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات نے دسمبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا، نئی قیمت کے مطابق’ سپر 98 پٹرول‘ کی نومبر میں 2.63 درہم فی لیٹر تھی، دسمبر میں 2.70 درہم (206 پاکستانی روپے ) فی لیٹر ہوگیا۔
’اسپیشل 95 پٹرول‘ کی قیمت نومبر میں درہم 2.51 تھی، دسمبر میں 2.58 درہم (197 پاکستانی روپے) فی لیٹر ، ’ای پلس 91‘ کی نومبر میں قیمت 2.44 درہم تھی، اب 2.51 درہم، ڈیزل کی قیمت گزشتہ ماہ 2.67 درہم سے بڑھ کر 2.85 درہم (218 پاکستانی روپے) فی لیٹر تک بڑھ گئی۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق یہ قیمتیں عالمی خام تیل کی مارکیٹ، بین الاقوامی تیل کی قیمتوں، اور مقامی تقسیم و فروخت کے اخراجات کے تجزیے کے بعد طے کی جاتی ہیں۔
ہر ماہ کے آخر میں نئی قیمتیں جاری کی جاتی ہیں تاکہ مقامی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہیں۔