ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

(ویب ڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )کی جانب سے   ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 208روپے99پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News