ویب ڈیسک: راولپنڈی میں 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاز کا فیصلہ ڈی آئی سی میں کیا گیا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ، ہر قسم کے اجتماعات جلسے جلوس ریلیوں دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ، دفعہ 144 یکم سے 3 دسمبرتک لگائی گئی۔
5 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔
