شاداب خان ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا کا بیان آگیا

شاداب خان ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا کا بیان آگیا

ویب ڈیسک:پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے آئندہ برس سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کہ آلراؤنڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے۔

سلمان علی آغا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شاداب کی واپسی کے امکان کو رد نہیں کیا، شاداب کے بارے میں کہا کہ جب وہ بدقسمتی سے زخمی ہوئے تو وہ ٹیم کے نائب کپتان تھے اور جب آپ کے پاس ایسا کھلاڑی موجود ہو جو اتنے ورلڈ کپ کھیل چکا ہو، جس کے پاس تجربہ ہو، جو نمبر 5 اور 6 پر بیٹنگ کر سکے اور آپ کو اسپن بولنگ بھی دے سکے، اگر ہمیں لگا کہ وہ فٹ بیٹھتا ہے، تو ظاہر ہے، کیوں نہیں؟

پاکستان کے اسپن ڈپارٹمنٹ کی بڑھتی ہوئی گہرائی اُن کی حالیہ وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کی نمایاں وجوہات میں سے ایک رہی ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ اگر کنڈیشنز ہمیں 2 اسپیشلسٹ اسپنرز یا اس سے بھی زیادہ کھلانے کی اجازت دیتی ہیں، تو ہم بالکل ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔
ہمارے پاس نواز، صائم، ابرار اور عثمان، چار بہت مختلف آپشنز ہیں، ہمارا کام صرف پاکستان کے لیے بہترین اسکواڈ میدان میں اتارنا ہے، اگر پچز اسپنرز کا ساتھ دیں تو آپ ان سب کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ شاداب نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف جون میں ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
 

Watch Live Public News