ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلباء پر ایف آئی آر، وزیر تعلیم کا بڑا بیان آگیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلباء پر ایف آئی آر، وزیر تعلیم کا بڑا بیان آگیا

(ویب ڈیسک ) وزیر تعلیم پنجاب   رانا سکندر حیات  نے   ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء پر ایف آئی آر درج نہ ہونے سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ مجھ سے منسوب بیان غلط ہے، میں نے ایسی کوئی سٹیٹمنٹ نہیں دی۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری سب کی ذمہ داری، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

 وزیر تعلیم  نے کہا کہ   ٹریفک قوانین کی پاسداری طلباء سمیت ہر شہری کو کرنی ہوگی۔ ہمیں طلباء کی مشکلات کا احساس، مگر ان کی زندگی بھی قیمتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کم عمر طلباء اپنی سہولت کے مطابق سواری کا متبادل انتظام کریں، مگر قانون کی خلاف ورزی پر معافی کسی کیلئے نہیں۔ 

Watch Live Public News