(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جرائم کا گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ نومبر 2025 میں جائیداد سے متعلق جرائم ،ڈکیتی، راہزنی، اسٹریٹ کرائم اور گاڑی/موٹر سائیکل چوری کی کالز میں 15 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللّٰہ، یہ ’واردات کالز‘ کی سب سے کم تعداد ہے جو کئی سالوں میں سامنے آئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی اور لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی مثالی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی لاہور کو مزید محفوظ شہر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
