ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کیپشن: Further decrease in domestic foreign exchange reserves, State Bank report continues

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمی کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 26 جنوری تک 13.26 ارب ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 5.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.21 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.49 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.04 ارب ڈالر رہے۔

Watch Live Public News