انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سُپر سکسز مرحلے کے ایک اہم اور سنسنی خیز میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی۔

  پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت  نے پہلے کھیلتے ہوئے 252 رنز بنائے۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے  پاکستان کو 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا تھامگر 253رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ویدانت ترویدی نے 68، کنشک چوہان نے 35 اور سوریا ونشی نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے3 اور محمد صیام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News