اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالب علم کی مبینہ خودکشی 

اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالب علم کی مبینہ خودکشی 

(ویب ڈیسک ) پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں 23سالہ طالبعلم نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔

پولیس  کے مطابق   اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالبعلم ضیاء نے  مبینہ خودکشی کرلی ،   طالبعلم کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   طالبعلم نے مبینہ خودکشی سے قبل والد کے نام ایک خط بھی لکھا ہے، خط کے متن میں نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے،معاشرے سے میرا دل بھر گیا ہے،اسی وجہ سے میں خودکشی کررہا ہوں۔

پولیس کے مطابق  متوفی شعبہ قانون کے 7 سمسٹر کے طالبعلم تھے۔

Watch Live Public News