ویب ڈیسک: معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چن بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی ظلم و بربریت پر انتہائی جذباتی ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت نے نہ صرف معصوم بچوں بلکہ خواتین کو بھی بے رحم حملوں کا شکار بنایا ہے۔
عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر غزہ میں ہونے والی اموات کی رپورٹس روز بروز سامنے آ رہی ہیں، جو دیکھنے والوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ اسرائیلی حملوں کی تباہ کاریوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کی خبریں عالمی سطح پر پھیل چکی ہیں۔
حال ہی میں جیکی چن نے غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی، جس میں بچے سے سوال کیا گیا کہ "بڑے ہو کر کیا بنو گے؟" بچے نے کہا، "ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔" یہ جملہ جیکی چن کے دل کو چھو گیا اور وہ آبدیدہ ہو گئے۔
جیکی چن نے کہا کہ غزہ میں ہر روز ہونے والی بمباری یہ ظاہر کرتی ہے کہ زندگی میں بڑھنا ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کو مبارکباد دی جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے، اور اس دردناک صورتحال میں ان بچوں کے لیے دل میں دکھ محسوس کیا۔