(ویب ڈیسک ) آزاد کشمیر میں کابینہ میں رد و بدل، رفیق نیئر کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے رفیق نیئر کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج تفویض کر دیا۔رفیق نیئر اس سے قبل وزیر مذہبی امور و اوقاف کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
وزیر اعظم نے فہیم اختر ربانی کو معدنی وسائل کی وزارت کا اضافی چارج بھی دے دیا۔اس سے قبل یہ دونوں وزارتوں کا چارج وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پاس تھا۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارتوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔ نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے۔