ویب ڈیسک: کراچی میں دفعہ 144 روڈ کٹنگ پر پابندی، کمشنر کراچی نے روڈ کٹنگ پر دفعہ 144 نافذ کردی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق روڈ کٹنگ پر یکم جنوری سے 2 مارچ 2026 تک پابندی ہوگی، شہر میں سڑکیں اور فٹ پاتھ کھودنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی، اجازت کے بغیر روڈ کٹنگ قابلِ سزا جرم تصور ہوگا، پولیس کو کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔