ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کے ضمنی انتخاب کا نیاشیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 167 لاہور کے ضمنی انتخاب پرپولنگ 4فروری 2026کوہوگی، کاغذات نامزدگی 7 سے 9 جنوری تک وصول اور جمع کروائے جا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری 2026کو ہو گی ،کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 22 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں پر سماعت 22 جنوری تک مکمل کی جائیں گی، کاغذات نامزدگی23 جنوری کو واپس لیے جا سکیں گے، امیدواروں کو 24 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔