زلفی بخاری کابلاول بھٹو کو 100 ملین پائونڈ ہرجانے کا نوٹس

زلفی بخاری کابلاول بھٹو کو 100 ملین پائونڈ ہرجانے کا نوٹس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا بلاول زرداری کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ ٗ اسرائیل کے دورہ کے حوالے سے افواہوں پر مبنی بیان بازی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی دوست زلفی بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ زلفی بخاری کے اسرائیل کے دورے کے حوالے سے افواہوں پر مبنی بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ انہیں 100 ملین پائونڈ کے ہتک عزت کے کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1410523503766474752 زلفی بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس لیگل نوٹس کا ایک عکس بھی شیئر جس میں واضح طور پر کچھ شقیں پڑھی جا سکتی ہیں جن میں زلفی بخاری کے وکیل کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لیں ٗ اس بیان پر میڈیا کے سامنے معافی مانگیں اور یہ و عدہ کریں کہ دوبارہ ایسا بدنامی والا بیان نہیں دیں گے ۔ زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشورہ کے بعد میں بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر قانونی کارروائی کا آغاز کر رہا ہوں ٗ بہت سی چیزوں کے حوالے سے ان کے ناقص فہم کی وجہ سے جو چیزیں ان تک پہنچائیں گئیں وہ انہیں سمجھ نہ سکے ۔

Watch Live Public News