عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہے، خلیل الرحمٰن قمر

عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہے، خلیل الرحمٰن قمر
مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہے۔ آجکل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں خلیل الرحمٰن کو عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میزبان نے عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکڑ عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہی ، میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی بار بھیانک غلطیاں کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، جب اس طرح کی لڑکیوں سے شادیاں کی جائیں تو اس کے نتائج ایسے ہی ہوتے ہیں۔ خلیل الرحمٰن نے کہا کہ کا عامر لیاقت حسین کو ان کے برے نتائج نے ہی مارا ہے، ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائے اور اگر یہی کام کوئی شوہر کرے تو طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔