ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیاہے، مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں بارش کاامکان ہے۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور،ملتان اوربھکرمیں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، قلات اورمستونگ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتا نے والوں کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابراآلود رہے گا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پشاور،نوشہرہ، چارسدہ، مردان، چترال ، دیر ، سوات ، بونیر میں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، بٹگرام ، شانگلہ ، کوہستان ، تورغر ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور میں بھی بارش ہو گی، کرم ، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں ، کرک ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے کابل ، سوات اور پنجگوڑہ میں سیلاب کا خدشہ ہے،نوشہرہ، مردان ، صوابی ، مانسہرہ، کوہستان ، دیر ، شانگلہ ، سوات میں طغیانی کا خدشہ ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ گذشتہ روز مردان ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، کوہستان ، بونیر، سوات اور باجوڑ میں بارش ہوئی،کاکول میں 26 ،کالام میں 18 ، سیدو شریف میں 4، باجوڑ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 15 ، کالام میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ڈی آئی خان میں پارا 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
5 جولائی تک بعض مقاما ت پر تیزاور موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔ پانچ جولائی تک شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔