پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ،زیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ غائب

پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ،زیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ غائب
کیپشن: پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ،زیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ غائبپولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ،زیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ غائب

ویب ڈیسک: پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ایک زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ غائب کر دی گئی، جس سے انصاف کی راہ میں سنگین رکاوٹ کھڑی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ بنی گالہ پولیس نے 24 جون کو ایک خاتون کو میڈیکل کے لیے پولی کلینک ہسپتال بھجوایا تھا۔ متاثرہ خاتون نے "احتشام" نامی لڑکے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ خاتون نے احتشام سے اقساط پر ایک الیکٹرانک چیز (ای سی) لیا تھا جس کے بعد اس کا خاتون کے گھر آنا جانا شروع ہو گیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے ایک دن اسلحے کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کی اور قابلِ اعتراض تصاویر بھی بنائیں۔

تاہم اب اس کیس کی تفتیش کو شدید دھچکا اس وقت لگا جب میڈیکل رپورٹ ہی ہسپتال ریکارڈ سے "غائب" نکلی۔ پولیس اور متاثرہ خاندان نے پولی کلینک انتظامیہ سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News