کیمبرج کی امیدواروں کو امتحانات میں مفت بیٹھنے کی پیشکش

کیمبرج کی امیدواروں کو امتحانات میں مفت بیٹھنے کی پیشکش
کیپشن: کیمبرج کی امیدواروں کو امتحانات میں مفت بیٹھنے کی پیشکش

ویب ڈیسک: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2025 کی امتحانی سیریز کے دوران لیک ہونے والے تین پرچوں کے معاملے پر اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو آئندہ نومبر 2025 میں ہونے والی امتحانی سیریز میں بلا معاوضہ دوبارہ امتحان دینے کی سہولت دی جائے گی۔

کیمبرج کے مطابق، لیک ہونے والے پرچوں میں شامل ہیں:

اے ایس اور اے لیول ریاضی کا پرچہ 12
اے ایس اور اے لیول ریاضی کا پرچہ 42
اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس کا پرچہ 22

ادارے نے واضح کیا ہے کہ ان تینوں پرچوں کے نتائج جون 2025 کے امتحانی شیڈول کے مطابق ہی جاری کیے جائیں گے۔ تاہم جو طلبہ ان پرچوں میں شریک ہوئے ہیں، وہ چاہیں تو نومبر 2025 کی امتحانی سیریز میں بغیر کسی اضافی فیس کے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔

کیمبرج نے مزید بتایا کہ تمام امیدواروں اور ان کے والدین کو اسکولوں کے ذریعے باقاعدہ پیغام ارسال کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات جون 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ براہ راست اپنے اسکولوں سے رجوع کریں۔ اس سلسلے میں تین نئے چیئرمین بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، جو آئندہ منگل کو اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے، اور ان کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

Watch Live Public News