دی راک کی بیٹیوں کے ساتھ ’میک اپ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل

دی راک کی بیٹیوں کے ساتھ ’میک اپ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: دی راک کی بیٹیوں کے ساتھ ’میک اپ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈوین جانسن کے سر پر ان کی ننھی پریاں مکمل توجہ سے میک اپ کر رہی ہیں، اور انہوں نے اس ’میک اپ پارٹی‘ کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ ہر بیٹی اپنی مرضی سے اپنی سائڈ پر کام کر سکے۔

ڈوین جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ "میرے سر پر میری بیٹیوں کی میک اپ پارٹی جاری ہےاور انہوں نے اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں۔"

ویڈیو میں نظر آنے والے ان معصوم لمحوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ہزاروں صارفین نے نہ صرف ویڈیو کو پسند کیا بلکہ کمنٹس میں ڈوین جانسن کی بطور والد محبت اور سادگی کو سراہا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اسے "دن کی سب سے خوبصورت ویڈیو" قرار دیا، جب کہ بعض نے کہا کہ "دی راک صرف ایک ایکشن ہیرو نہیں بلکہ ایک مثالی والد بھی ہیں۔"

یاد رہے کہ دی راک اپنی فیملی کے ساتھ مضبوط تعلق اور بیٹیوں کے ساتھ گہرے رشتے کے حوالے سے مشہور ہیں، اور اکثر اپنے مداحوں کو نجی زندگی کے خوبصورت لمحات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

Watch Live Public News