26ویں آئینی ترمیم پر پہلے فیصلہ کیا جائے، جسٹس منصور کا مطالبہ

26ویں آئینی ترمیم پر پہلے فیصلہ کیا جائے، جسٹس منصور کا مطالبہ
کیپشن: 26 ویں ترمیم پرفیصلہ پہلے کیاجائے،جسٹس منصور علی شاہ کاجوڈیشل کمیشن اجلاس میں اعتراض

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاہیے۔ جسٹس منیب اختر نے بھی جسٹس منصور کی حمایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 2 ممبران جوڈیشل کمیشن اور وزیر قانون خیبر پختونخوا نے بھی جسٹس منصور کی رائے سے اتفاق کیا۔

Watch Live Public News