سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی عوام کیلئے خوشخبری 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی عوام کیلئے خوشخبری 

(ویب ڈیسک ) سینئر وزیر   شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختاری کی فراہمی کا عمل آئندہ سہ ماہی میں شروع کر دیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ   سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم صرف کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں،کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکج  کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع ہونے جارہے ہیں۔

سینئر وزیر  نے کہا کہ  50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی، بینظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیے گئے ہیں، حکومت سندھ عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی۔

Watch Live Public News