ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کے اعلان کا حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی صارفین کے لیے جولائی 2025 سے باضابطہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام ڈسکوز کو بلوں سے فیس کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
پاور ڈویژن نے نوٹی فکیشن میں واضح کردیا ہے کہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ رواں ماہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
