فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کی صورت میں ملنے والا ریلیف ختم، بری خبر آگئی

فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کی صورت میں ملنے والا ریلیف ختم، بری خبر آگئی

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں دی گئی ریلیف مدت ختم ہونے کے بعد آج سے صارفین کو پھر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمتوں پر بل ادا کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2023 میں وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی عارضی کمی کا اعلان کیا تھا، جسے عوام نے ایک بڑے ریلیف کے طور پر سراہا تھا۔ تاہم اب یہ سہولت ختم ہوگئی ہے اور میٹر دوبارہ پرانی قیمتوں کے مطابق چلیں گے۔

شہریوں نے حکومتی رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمی کو مستقل کمی کا تاثر دیا گیا تھا، لیکن حقیقت میں یہ صرف ایک وقتی ایڈجسٹمنٹ تھی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بجلی کے نرخوں میں طویل مدتی اور مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔

ادھر وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے صارفین کو مستقل ریلیف دیا ہے اور صرف فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں تبدیلی آتی ہے، بنیادی ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News