ویب ڈیسک: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 14 تک پہنچ گئی.
پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ یو سی میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے، رواں سال خیبرپختونخوا سے آٹھ، سندھ چار پولیو کیس سامنے آئے ہیں, رواں سال پنجاب سے 1 ، گلگت بلتستان 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے.