لاہور ٹیوشن سنٹر حادثہ: بچ جانیوالی ٹیچر کا پہلا بیان آگیا

لاہور ٹیوشن سنٹر حادثہ: بچ جانیوالی ٹیچر کا پہلا بیان آگیا
کیپشن: لاہور ٹیوشن سنٹر حادثہ: بچ جانیوالی ٹیچر کا پہلا بیان آگیا

ویب ڈیسک: کاہنہ ٹیوشن سنٹر حادثے میں بچ جانیوالی خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ اللہ کی طرف سے ہوا ہے۔

لاہور جنرل اسپتال میں زیر علاج خاتون ٹیچر انیلا نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں 2 سال سے یہاں چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی ہوں، ٹیوشن سنٹر میں مجموعی طور پر 30 سے 35 بچے آتے ہیں، گذشتہ روز 20 سے 22 بچے ٹیوشن پر آئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بارش کی وجہ سے ٹیوشن کی چھت ٹپکتی تھی جس کی مرمت کی جا رہی تھی۔ کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ چھت گر جائے گی۔ اس حادثے میں میری بیٹی زخمی ہوئی تھی جس کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میری حالت بھی خطرے سے باہر ہے اور مجھے بھی جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے حادثے کا مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ حادثے میں 14 بچے جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، چھت زیادہ وزن سے گری جس سے جانی نقصان ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق مکان مالک سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاہنہ کے علاقے بستی عیدگاہ میں واقع ایک ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News