سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک:ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 5 ہزار 200 روپے کم ہو گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے مقرر ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث آج سونے کے نرخ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال میں تبدیلی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں۔

Watch Live Public News