پیپلزپارٹی کو بڑا سیاسی جھٹکا،سردار تنویر الیاس خان نے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پیپلزپارٹی کو بڑا سیاسی جھٹکا،سردار تنویر الیاس خان نے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا۔

گزشتہ تین روز کے دوران پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، چوہدری ریاض اور دیگر رہنما سردار تنویر الیاس خان کو کمپرومائز کرانے کوشش کرتے رہے، تاہم کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ سردار تنویر الیاس خان نے حلقہ وسطی باغ ، پاچھیوٹ اور نیلم سے پارٹی ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کو درخواست دی تھی۔ 

وزیر حکومت علی شان سونی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سردار تنویر الیاس خان اپنے سیاسی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے الگ ہو گئے، آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دو دن میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا آزاد حیثیت میں ایک بڑے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سردار تنویر الیاس خان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کر دی۔

Watch Live Public News