ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ

(ویب ڈیسک ) ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ کردیا گیا ہے۔ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی اب ڈیجیٹل طریقے سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار سے نجات ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اصلاحات کا نفاذ مکمل ہوگیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیش لیس نظام سے پاسپورٹ سروسز مزید تیز اور شفاف ہوں گی۔

وزیر داخلہ  نے پاسپورٹ ٹیم کو کامیاب نفاذ پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

Watch Live Public News