لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

(ویب ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور شہر سے مون سون کے بادل ٹکرا گئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا۔ بارش سے موسم خوشگوار، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

مون سون کی پہلی بارش، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بارش کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی رفتار سست ہوگئی۔

واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں ۔نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

بارش کے دوران شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔موٹرسائیکل سوار پھسلن والی سڑکوں پر احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News