بزدار حکومت نے’’ خدمت آپ کی دہلیز پر ‘‘ پروگرام کا آغاز کردیا

بزدار حکومت نے’’ خدمت آپ کی دہلیز پر ‘‘ پروگرام کا آغاز کردیا
لاہور ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت عوام کی خدمت کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں ’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے "خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام کا آغاز کردیا، پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجرکاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر خصوصی توجہ دی جائیگی، سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائینگے، آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1399588483455463424فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ کی کہ بزدار حکومت کی جانب سے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے، عوامی آراء سے گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News