کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ ریپ کیس میں گرفتار

کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ ریپ کیس میں گرفتار

دہلی(پبلک نیوز) حالیہ پیشرفت میں اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیگڑے کو ممبئی پولیس نے عصمت دری اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔

ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کمار ہیگڑے پر شادی کے بہانے ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایک تیس سالہ خاتون بیوٹیشن نے گذشتہ ہفتے کنگنا کے باڈی گارڈ کے خلاف عصمت دری کی شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق "دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے تاہم جب کچھ دن قبل خاتون کو معلوم ہوا کہ وہ کسی اور لڑکی سے شادی کرنے کا سوچ رہا ہے تو اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور ہیگڑے پر عصمت دری اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ابھی تک کمار ہیگڑے کی گرفتاری اور عصمت دری کے الزامات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔