ویب ڈیسک: بالی ووڈ ڈانسر نورافتحی اور اداکار سنجے دت پر فلمائے گئے گانے ’سرکے چنر تیری‘ پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
فلم دی ڈیول کے اس گانے کو متنازع اور نازیبا بولوں کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ اس کا ہندی ورژن یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے گانے کو "فحاشی کی انتہا" قرار دیتے ہوئے بالی ووڈ پر سخت تنقید کی اور پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت کی دوڑ میں فلم انڈسٹری تمام اخلاقی حدیں پار کرچکی ہے۔
گلوکار ارمان ملک نے بھی گانے کو کمرشل موسیقی کے گرتے معیار کی مثال قرار دیا۔
ادھر ایک وکیل نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ سے گانے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی پولیس کے سائبر سیل میں شکایت بھی درج کرا دی ہے۔